5 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:52
خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق
جیو نیوز - خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد کی نیٹو کنٹینر زپر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد ملزمان نے کنٹینر کو آگ لگا دی خاصہ دار فورس کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈنڈ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینروں پر فائرنگ کردی جس سے کنٹینر ڈرائیوروں سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کنٹینر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ،۔واقعے کی اطلاع پر پولیٹیکل حکام اور سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو پشاورمنتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔