تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:55

ملک بھرمیں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

جیو نیوز - لاہور…ملک بھرمیں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے،سخت گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں،شبقدر میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے دھرنا دیا۔چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے،طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف قومی وطن پارٹی کے تحت شبقدر پشاور روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ،چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔شہری علاقوں میں کم از کم 10 سے 12 اور زیادہ سے زیادہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں میں صرف 2 سے 4 گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جارہی ہے،طویل لوڈشیڈنگ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثرہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.