5 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:10
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے جیوکیخلاف دائردرخواست خارج کردی
جیو نیوز - راولپنڈی…لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے جیوکیخلاف دائردرخواست خارج کردی ہے،یہ درخواست سیدخلیل نامی شہری کی جانب سے جیوکیخلاف دائرکی گئی تھی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردارطارق مسعودنے سماعت کے بعددرخواست خارج کی ۔درخواست گزار سید خلیل نے جیوکوبندکرنے کی عدالت سے استدعاکی تھی جومستردکردی گئی۔لاہورہائیکورٹ نے درخواست پرسماعت کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیاتھا ۔جیوکیخلاف سپریم کورٹ میں استغاثہ دائرکرنے کیلئے وفاق کوہدایت کرنے کی بھی استدعاکی گئی تھی ۔یاد رہے لاہور،اسلام آباداورسندھ ہائیکورٹس ایسی کئی درخواستیں پہلے ہی مستردکرچکی ہیں ۔