5 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:10
ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
جیو نیوز - کراچی…صوبائی ریونیو ڈپارٹمنٹ کے احتجاجی ملازمین نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر مطالبات کو پیش کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاوٴس جانے کی کوشش کی ۔مظاہرین کے نہ رکنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔لاٹھی چارج سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔