5 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:23
قومی اسمبلی :ایم کیوایم کاکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف واک آوٴٹ
جیو نیوز - اسلام آباد…ایم کیوایم نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے کراچی پاکستان کا حصہ نہیں ہے، بانیان پاکستان کی اولادوں کوعدم تحفظ کا احساس ہو رہا ہے، ایوان کا حصہ ہونے کے باوجود خود کو ملک میں اجنبی تصور کرتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے، اگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ہے تو ہمارا ایوان کا حصہ ہونابے سود ہے۔ ایم کیوایم نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا۔