تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:53

جس نے حامد میر پر حملہ کیا،اسے سزا ملنی چاہیے،عبد القادر بلوچ

جیو نیوز - اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ حامد میر پرحملے سے بہت زیادہ دکھ ہوا،جس نے حامد میر پر حملہ کیا،اسے سزا ملنی چاہیے،حامد میر محب وطن ہیں اس بات پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظارکیا جائے، فوج جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کارروائی میں کبھی حصہ دار نہیں بنے گی، ملکی اداروں پر اعتماد کرتے ہیں،چور دروازوں سے آنے والوں کے دروازے بند ہوچکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.