تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:45

کراچی کے شہریوں کو کسی مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے:شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی…وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو کسی بھی مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے،منگھوپیر اور نادرن بائی پاس پر غیر قانونی 5 ہائیڈرینٹ کا خاتمہ کردیا گیا ہے، جس سے روزانہ25 لاکھ گیلن پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا تھا۔ کراچی سے جاری بیان کے مطابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایات کی ہے کہ کراچی میں غیر قانونی واٹرہائیڈرینٹ کے خلاف مہم مزید تیز کی جائے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ منگھوپیر میں جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کی وجہ سے وہاں واٹر بورڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا تھا تاہم پولیس کے تعاون سے ان علاقوں میں غیر قانونی ہائیڈرینٹ کا خاتمہ شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.