تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:40

نوشکی کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے سے پٹری کا 3 فٹ ٹکڑا تباہ

جیو نیوز - نوشکی…نوشکی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 3فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا ،تاکہ ٹرین سروس متاثر نہیں ہوئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے بٹو لانڈی کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیزمواد رکھ کر دھماکہ کیا جس سے ریلوے ٹریک کا 3فٹ ٹکڑا تباہ ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور سیکورٹی کلئیرنس کے بعد ٹریک کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا ۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ تفتان سیکشن پر ٹرین سروس نہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.