تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:19

لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس آپریشن، 60 افراد زیرحراست

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں صدر ڈویژن پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کیا جس میں 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔رات گئے ایس پی صدر اویس ملک آپریشن کی نگرانی میں ہنجروال کے علاقے مرغزار کالونی ، اعوان ٹاوٴن اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس نے علاقے کے ہوٹلوں، مدرسوں میں مقیم افراد اور کرایے داروں کے کوائف کی چیکنگ کی اور 60 سے زائد مشتبہ افراد کو شناخت نہ دکھانے پر حراست میں لیا جن میں کچھ افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.