6 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:23
شکارپور: این اے 202 کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر آج پولنگ ہوگی
جیو نیوز - شکارپور… این اے 202 کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے، شکارپور کے حلقہ این اے 202 کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے ، انتخابات کے باعث آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہے۔11 مئی 2013 کے انتخابات میں اس حلقے سے نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی کامیاب قرار پائے تھے۔نتائج کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار آفتاب شعبان میرانی نے سکھر الیکشن ٹربیونل میں درخواست جمع کرائی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے اس حلقے کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا۔نیشنل پیپلزپارٹی کے امیدوار پولنگ سے قبل ہی دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عوام کے مسائل حل کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔