6 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:0
وزیراعظم آج کراچی میں بجلی گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
جیو نیوز - کراچی…وزیراعظم آج کراچی میں بجلی گھر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ سے 660 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔وز یراعظم نوا ز شریف آج پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 660 میگا واٹ صلاحیت کا پاور پلانٹ منصوبہ 2سے 3سال میں مکمل ہوگا۔منصوبے پر 2 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔