6 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:30
جلالپور بھٹیاں میں نشے کے عادی باپ نے 5سالہ بیٹی کو قتل کردیا
جیو نیوز - جلالپور بھٹیاں…جلالپور بھٹیاں میں سنگدل باپ نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق محلہ مانگٹانوالہ میں نشے کے عادی شخص نے نشے کے لیے بیوی سے پیسے مانگے۔ جس سے انکار پر اس نے مشتعل ہوکر اپنی پانچ سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل اور بیوی کو شدید زخمی کر دیا، بیوی کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے رپورٹ درج کر لی ہے۔