تازہ ترین سرخیاں
Please install font for better text view. / بہتر لکھائی یا بہتر متن دیکھنے کے لئے فونٹ انسٹال کریں۔
فونٹ انسٹال کرنے کے لئے اس صفحے پر جائیں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:58

کراچی: گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال 13-D میں کار پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے گاڑی کو روک کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.