تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:35

بی ایس او آزاد کے چیئرمین زاہد بلوچ کو لاپتا ہوئے 45 دن گزرگئے

جیو نیوز - کوئٹہ… بی ایس او آزاد کے چیئرمین زاہد بلوچ کو لاپتا ہوئے 45 دن گزرگئے ہیں۔یہ بات کوئٹہ میں زاہد بلوچ کی اہلیہ نے بلوچ وائس فار مسنگ پرسنزکے عبدالقدیر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔زاہد بلوچ کی اہلیہ نے مزید کہا کہ 45دن گزرنے کے باوجود زاہد بلوچ کا تاحال پتا نہیں چل سکا ہے، ان کا کا کہنا تھا زاہد بلوچ کی پْراسرار گمشدگی سے ہمیں خدشات لاحق ہوگئے ہیں، کیونکہ ان کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جارہی، انہوں نے اپیل کی کہ زاہد بلوچ کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.