6 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:28
کراچی :کیماڑی آئل فیلڈ میں 2اورگلبائی میں ایک ٹینکر میں دھماکا
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں کیماڑی آئل فیلڈ میں کھڑے دو ٹینکرز جبکہ گلبائی میں ایک ٹینکر میں دھماکا ہوا جس سے آئل ٹینکرز کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق کیماڑی آئل فیلڈ کے پارکنگ ایریا میں کھڑے دو آئل ٹینکرز میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے آئل ٹینکرز کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے دور دور تک سنے گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، تیسرا دھماکا ایک اور آئل ٹینکر میں گلبائی کے قریب ہوا تاہم اس میں بھی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سٹی ڈویڑن شیراز نذیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کہا جاسکے گا کہ دھماکے کس نوعیت کے تھے۔