تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:14

ہماری تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں،عمران خان کی وضاحت

جیو نیوز - لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وضاحت کی ہے کہ ان کی تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں، توڑ پھوڑ کرنا نہیں، ملک میں انتشار پھیلانا نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔لاہور میں پارٹی کے ضلعی عہدے داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے جس ملک میں 4 حلقوں میں انصاف نہ مل سکے وہاں اصل جمہوریت نہیں ہوسکتی، نہ دھاندلی قبول کی ہے اور نہ کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے الیکشن جیتنے والے کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتے، حکمرانوں کو عوام کی فکر ہوتی تو 10 مہینوں میں بجلی دگنی مہنگی نہیں کرتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.