7 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:19
اعدادوشمار نہیں، نتیجہ چاہیے، طویل لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم
جیو نیوز - کراچی…وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اعدادوشمار نہیں ، نتیجہ چاہئے، کل تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا قابل عمل پلان دیا جائے۔بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم ناراض ہوگئے،وزارت پانی و بجلی کے حکام کو ڈانٹ پلادی،لوڈ شیڈنگ کو کم سے کم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔اپنی ناراضگی کا اظہار کیا وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ سے متعلقہ ہنگامی اجلاس میں،جہاں انہیں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔ ہنگامی اجلاس میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اور سیکریٹری پانی وبجلی بھی شریک ہوئے۔