7 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:59
نواب شاہ: قراقرم ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
جیو نیوز - نواب شاہ…نواب شاہ میں باندی کے قریب قراقرم ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے باعث انجن سمیت 4 بوگیاں اْلٹ گئی ہیں جبکہ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ مسافر ٹرین فیصل آباد سے کراچی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں جس کے باعث مسافر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے باعث اپ اور ڈاوٴن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔