7 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:8
نوابشاہ:قراقرم ایکسپریس حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،15 زخمی
جیو نیوز - نواب شاہ …نوابشاہ میں باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب قراقرم ایکسپریس کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔قراقرم ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی آرہی تھی کہ صبح 6 صبح بجے کے قریب ٹرین باندھی ریلوے اسٹیشن سے کچھ دور اس کا انجن اور چار بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔مسافروں کو قریب کے رہائشی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بوگیوں سے نکالا۔ زیادہ نقصان بوگی نمبر ایک کو پہنچا۔ زخمیوں کو باندھی اور دوڑ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا کے مطابق پیپلزمیڈیکل اسپتال نوابشاہ سمیت دوڑ اور باندھی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاوٴن ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔