7 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:40
سندھ ،پنجاب ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی زوروں پر
جیو نیوز - کراچی …سندھ ،پنجاب ، بلوچستان کے بیشتر مقامات پر گرمی زوروں پر ہے جبکہ کوئٹہ اور ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان سمیت ملک کے بعض مقامات پر جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سندھ ، پنجاب میں تپتی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کررکھا ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی اور شہری ٹھنڈے مشروبات کے ذریعے گرمی سے نجات حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مری میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم بہتر ہے، اور گلگت بلتستان کے مقامات میں ہلکی سردی کی لہر اب تک برقرار ہے۔