تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:53

صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری نے مزید دس موروں کی جان لے لی

جیو نیوز - تھرپارکر… صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری نے آج مزید دس موروں کی جان لے لی۔ دس روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ تھر کے مور مسلسل بیماری کی زد میں ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع نے بتایا کہ آج گاؤں گرڑابہ میں 4 اور گاؤں بھاوے جو تڑ میں 6 مور رانی کھیت کا شکار ہوگئے۔ پچھلے 10 روز کے دوران مختلف دیہات میں مرنے والے موروں کی تعداد 70ہوگئی ہے۔وائلڈ لائف حکام کا دعویٰ کہنا ہے کہ موروں کی اموات سخت گرمی کی وجہ سے ہورہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.