7 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:31
چنیوٹ:صدرممنون کی متوقع آمد،تیارگندم کی فصل کوآگ لگادی گئی
جیو نیوز - چنیوٹ …چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے صدر ممنون کی متوقع آمد کے موقع پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی ۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ممنون حسین کی ممکنہ آمد کے موقع پرجس جگہ تیارفصل پڑی تھی وہاں صدر مملکت کے ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کے لیے ہیلی پیڈبناناتھا،کاشتکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیلی پیڈ کیلئے انتظامیہ سے کاشتکاروں نے تیارفصل ہٹانے کے لیے پولیس سے 2گھنٹوں کاوقت مانگاتھا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے کاشتکاروں کی تیار فصل کو جلادیا، ہیلی پیڈ بنانے کے لیے ہماری سال بھرکی محنت کوآگ لگادی گئی۔