تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:48

ڈی آئی خان: اسکول میں بچوں کاجھگڑا،فائرنگ سے بچہ جاں بحق

جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل …ڈیرہ اسماعیل میں اسکول کے2 طلبا میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کے واقعہ میں نویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا ،فائرنگ کرنے والے نے خود کو بھی زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق علاقہ مقیم شاہ میں 2لڑکوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا تھا۔نویں جماعت کے طالبعلم سیف الرحمان نے ساتویں جماعت کے انصر پر کلاس روم میں فائرنگ کردی جس سے انصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کے بعد سیف الرحمان نے خود کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.