تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:23

مشرف غداری کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی

جیو نیوز - اسلام آباد…مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ مشرف کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا، عدالت کا کہنا تھا کہ وکلائے صفائی کو تحقیقاتی رپورٹ اور دیگر تفصیلات فراہم کرنا استغاثہ کی قانونی ذمہ داری ہے،ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ مشرف کو فراہم کی جائے ۔تحقیقاتی رپورٹ اور دیگر تفصیلات وکلا ئے صفائی کو دینا استغاثہ کی قانونی ذمہ داری ہے۔ مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے ایف آئی اے رپورٹ پرویز مشرف کو فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے حکم دیا کہ استغاثہ 14مئی کو وکلا صفائی کو تحقیقاتی رپورٹ ،گواہان کی فہرست اورجن افراد سے تفتیش کی گئی ان کی فہرست فراہم کرے ،عدالت نے کہا کہ مقدمے کی باقاعدہ سماعت کاآغاز 22 مئی سے کیاجائے گا اور اسی دن استغاثہ ثبوت اور شہادتیں عدالت کو فراہم کریں گے،مقدمے کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی ،گذشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے ایف آئی رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ آنے تک کارروائی معطل کرنے کی درخواست کی تھی ،جسے عدالت نے منظور کر لیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.