8 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:55
کوئٹہ میں ڈبل روڈپر نادرا آفس کے قریب دھماکا،ہلاکتوں کی تعدد2ہو گئی
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں ڈبل روڈپر نادرا آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کوپرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریب واقع عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے 3گاڑیاں اور 3موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔