8 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:56
انسانی حقوق کے رہنماراشد رحمان کے قتل کے سوگ میں وکلا کی ہڑتال
جیو نیوز - ملتان…انسانی حقوق کے رہنما اور سینئر وکیل راشد رحمان کے قتل کے سوگ میں آج وکلا نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔ملتان میں سینئروکیل راشد رحمان کے قتل کے خلاف اعلی و ماتحت عدالت میں وکلا نے اج احتجاجاً مقدمات کی پیروی نہیں کی۔ راشد رحمان کے قتل کا مقدمہ تھانہ چہلیک کی پولیس نے ان کے بہنوئی شیخ خالد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راشد رحمان کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ ان کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر جنرل پوسٹ آفس کے گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔ راشد رحمان کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جب وہ اپنے چیمبر میں موجود تھے واقعہ میں جونیئر وکیل ندیم پرواز اور ایک ملازم افضل بھی زخمی ہوئے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ چیمبر سے 6 گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔