8 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:21
کوئٹہ میں نادرا کے دفتر کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی
جیو نیوز - کوئٹہ …کوئٹہ میں نادرا کے دفتر کے قریب بم دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے، 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر ہونے والا دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔دھماکے سے 5گاڑیوں، 3موٹرسائیکلوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے\جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد بظاہر سائیکل میں نصب تھا،تاہم حتمی طور پر تحقیقات کے بعد ہی بتایا جاسکے گا۔