9 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:18
میران شاہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، 9سیکورٹی اہل کار شہید
جیو نیوز - میران شاہ …شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بم میران شاہ غلام خان روڈ پر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے شمالی وزیر ستان واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔