تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:18

راشد رحمان انسانی حقوق کمیشن ملتان کی ٹاسک فورس کے سربراہ تھے

جیو نیوز - ملتان …مقتول سماجی رہ نما اور سینئر وکیل راشد رحمان جنوبی پنجاب میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان ملتان کی ٹاسک فورس کے سربراہ تھے۔مختارمائی زیادتی کیس ہو یا مظفرگڑھ کی آمنہ کی خودسوزی کامعاملہ، تیزاب گردی کے واقعات ہوں یا بھٹہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ، راشد رحمان مظلوموں کی آواز تھے۔وہ جنوبی پنجاب میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان ملتان کی ٹاسک فورس کے سربراہ تھے جبکہ ان کے چچا آئی اے رحمان انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔راشدرحمان نا صرف ایچ آر سی پی بلکہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دوسری تنظیموں کے ساتھ بھی کام کررہے تھے۔وہ 25 سال سے وکالت کے پیشے سے وابستہ تھے جبکہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ساتھ ان کی وابستگی 31 برسوں پرمحیط تھی۔ان کے دفتر میں غریب و مظلوم اور بے سہارا سائلین کا رش رہتا تھا۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پروہ غریبوں کوانصاف دلانے کے لیے اکثر بلامعاوضہ بھی مقدمات لڑتے تھے۔راشد رحمان نے اپنے قتل سے ایک روز قبل ملتان پریس کلب میں اپنی تنظیم اور ملتان یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ مل کر جنگ گروپ کو درپیش حالیہ مسائل پر ایک قرارداد بھی پیش کی تھی۔راشد رحمان کی 15 برس قبل شادی ہوئی تھی۔ انھوں نے بیوہ ، دو بھائی اور والدہ کوسوگوار چھوڑاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.