تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:31

وزیر اعظم کو بتا دیا ہماری اور آپکی کشتی ایک ہے؛ مولانا فضل الرحمان

جیو نیوز - لیہ…مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کو بتا دیا کہ دونوں کی کشتی ایک ہی ہے، اگرحکومتی طرز عمل سے اس میں سوراخ کرنے کی کوشش کی گئی تو میں روکوں گا تاکہ نہ آپ ڈوبیں اور نہ ہم، ورنہ پوری قوم ڈوب جائے گی۔لیہ میں اسلام زندہ آباد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تحلیل کرنے کی قرارداد منظور کرنے پر سندھ اسمبلی پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو تحلیل کرنے والی اسمبلی کو ہی تحلیل کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف کارروائیاں نہ روکی گئیں تو اسلام آباد میں دھرنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس،کشمیر میں نافذ بھارت کے کالے قانون سے مشابہ ہے۔ حکمرانوں سے پالیسیوں پر اعتراض ہوگا تو ان سے اعزازات اور وزارتیں بھی نہیں لیں گے۔ میڈیا کے ذریعے انہیں وفاقی وزیر کی مراعات ملنے کا علم ہوا ہے،اسے مسترد کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.