تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:23

ججزنظر بندی کیس: پرویز مشرف 23 مئی کو ہر صورت عدالت میں طلب

جیو نیوز - اسلام آباد…ججزنظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کوآج حاضری سے استثنا دیتے ہوئے انہیں 23 مئی کو ہر صورت طلب کر لیا ہے،ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کی،پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرا ئی گئی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ وہ علاج کی عرض سے کراچی میں ہیں۔ان کی کمر میں فریکچر ہے اورڈاکٹرز کی جانب سے سفر سے منع کیا گیا ہے۔اس پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ بیماری اتنی سنجیدہ نہیں ہے کہ سفر نہ کیا جا سکے ۔عدالت نے سابق صدر کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے 23 مئی کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.