تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:28

مظفرگڑھ میں زمیندارنے 70سالہ شخص پرکتے چھوڑدیے

جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفر گڑھ میں بغیر اجازت اپنی زمین میں داخل ہونے پر مقامی زمیندار نے 70سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے زمیندار کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ واقعہ شا ہ جمال کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں بغیر اجازت اپنی زرعی زمین سے گزرنے پر مقامی زمیندا ر فلک شیر نے 70سالہ شخص پر کتے چھوڑ دیے، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او رائے ضمیر الحق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.