تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:4

حامد میر کی جلد صحت یابی کے لیے لاہور میں دعائیہ تقریب

جیو نیوز - لاہور…جیو نیوز کے سینئراینکر حامد میر کی جلد صحت یابی کیلیے لاہور پریس کلب میں دعا کی گئی ۔بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاادنے دعا کرائی ۔سینئر اینکر حامد میر کی صحت یابی کیلئے دعا میں سید وقارالحسنین نقوی، واصف ناگی، مولانا مخدوم عاصم، ایڈووکیٹ افتخار شاہد،ایڈووکیٹ نثار صفدر شریک ہوئے،جماعت اسلامی کے رہنما میاں مقصود، فاروق چوہان، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ رضا قادری، چیئرمین عالمی تحریک امن مفتی محمد صفدر قادری، مجلس احرارالاسلام کے مولانا محمد قاسم اور دیگر بھی شریک تھے۔ دعائیہ تقریب میں پی ایف یو جے ، پی یو جے، پریس کلب، ایمرا، اینکا اور دیگر صحافتی تنظیموں کے رہنما وٴں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.