تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:25

سرگودھا میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون شیلٹر ہوم پہنچ گئی

جیو نیوز - سرگودھا …سرگودھا میں سسرال والوں کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو اوباش افرادنے اغوا کرلیااور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سرگودھا کے نواحی قصبے کی رہائشی خاتون نے نجی شیلٹرہوم میں جیونیوز سے گفتگومیں بتایا کہ اسے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ماہ کی شیر خوار بچی اس سے چھین لی جو بعد میں وفات پا گئی۔ 22اپریل کو سرال والوں نے تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا اس دوران متاثرہ خاتون کے رشتے دار نذر علی سمیت دو افراد نے اسے اغوا کیا اور نامعلوم مکان پر لے جاکرکمرے میں بند کر دیا، جہاں اس سے زیادتی کی کوشش بھی کی جاتی رہی تاہم وہ ان افراد کی قید سے فرار ہو کر شیلٹر ہوم آگئی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ واقعے کو 15روز گزر گئے لیکن پولیس اس کی درخواست پر ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی، خاتون نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.