تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:41

کراچی آپریشن سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گا، شاہد حیات

جیو نیوز - کراچی …کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کسی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔انہوں نے یہ بات سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ شاہدحیات نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی کراچی میں سیاسی جماعتوں کے جرائم میں ملوث ہونے کا ذکر کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سیاسی مسلح گروپس موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چار ماہ کے دوران ایک سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.