تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:35

خدمت خلق فاوٴنڈیشن نے نواب شاہ زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کیا

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے نواب شاہ زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان اور ایمبولینس روانہ کردی گئی ۔ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق کے کے ایف نے نواب شاہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کے لیے ایک ٹرک امدادی سامان اور ایمبولینس گاڑیاں روانہ کی ہیں۔امدادی سامان میں خشک اجناس، پینے کا پانی، ادویات سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کے کے ایف کی ایمبولینس بھی روانہ کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.