تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:0

ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، سراج الحق

جیو نیوز - پشاور…امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی ایسے احتجاج کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچے، اب سیاست کا وقت نہیں، خدمت کرنے کا وقت ہے۔ مرکز الاسلامی پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو چلنے دیا جائے، جمہوریت بہترین طریقہ احتساب ہے۔ ہم نے طالبان اور مرکزی حکومت کو ایک میزپربٹھایا۔مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دوبارہ مذاکرات شروع کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.