10 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:16
اگر میں قتل ہوا تو پرچہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف کرایا جائے،شیخ رشید
جیو نیوز - اسلام آباد…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کر دیا گیا تو پرچہ وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف درج کیا جائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ نیاز رحیم اور ہلال بیگ نامی کمانڈرز انہیں قتل کرنے راولپنڈی میں داخل ہوئے ہیں، اگر حکومت کو ان کا نام معلوم ہے توڈھونڈ کر گرفتار بھی کرے۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت 11مئی کے جلسے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اگر رکاوٹیں پیدا کیں تو بھی میں اور عمران خان ڈی چوک پہنچیں گے۔