10 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:32
دھرنوں کی سیاست والے خیبرپختونخوا حکومت کی فکر کریں، مولانا فضل الرحمان
جیو نیوز - بھکر…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ دھرنوں کی سیاست کر نے والے خیبرپختونخوا حکو مت کی فکر کریں، جس میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اوروہ چند دن کی مہمان ہے۔ بھکر میں پریس کا نفر نس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم اپنے گھر بلا رہے ہیں لیکن وہ اسلام آباد جارہے ہیں جو نا قابل فہم ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن مذکرات کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی قابل عمل نہیں جبکہ تحفظ پاکستان بل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے اسے قبول نہیں کریں گے۔