تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:4

کراچی:بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ملنے والا بم ناکارہ بنانے کی کوشش

جیو نیوز - کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے بم برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بم ملنے کے بعد حب ریور روڈ کوپولیس نے ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔ علاقہ ایس پی کے مطابق بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے ملنے والا بم 100 کلو وزنی ہے، جسے ایک بڑے ڈرم میں کنکریٹ ڈال کر بم تیار کیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ بم کو ناکارہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، بم کو ناکارہ بنانے کی دو کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.