تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:4

کراچی:بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا

جیو نیوز - کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنادیا گیا۔بم ملنے کے بعد حب ریور روڈ کوپولیس نے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ علاقہ ایس پی کے مطابق بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے ملنے والا بم 100 کلو وزنی تھا، جسے ایک بڑے ڈرم میں کنکریٹ ڈال کر بم تیار کیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ بم کو ناکارہ کرنے کی کافی دیر سے کوشش میں مصروف تھا ، بم کو ناکارہ بنانے کی دو کوششیں ناکام ہوئیں جن کے بعد بالآخر بم ناکارہ بنادیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.