11 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:9
حکومت، اپوزیشن سنجیدگی اور بردباری کا مظاہرہ کریں؛ الطاف حسین
جیو نیوز - لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت، اپوزیشن ملکی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سنجیدگی اور بردباری کا مظاہرہ کریں، زیراعظم موجودہ کشمکش کو پْرامن طریقے سے حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں، جلسوں اور مظاہروں کو جمہوری اصولوں کے تحت ہونے دیا جائے۔