تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:25

عمر ان خان کا مسئلہ نفسیاتی اور انکی ریلی نان ایشوز پر ہے؛ سعد رفیق

جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے ایجی ٹیشن کے ذریعے مطالبات منوانے کا دور گزر گیا،عمر ان خان کا مسئلہ نفسیاتی اور انکی ریلی نان ایشوز پر ہے، شیخ رشید جس جہاز میں بیٹھتے ہیں اسے ڈبودیتے ہیں۔ لاہورچیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر وہ ڈکٹیٹر جس نے سیاسی پارٹیاں توڑیں وہ قوم کا مجرم ہے، جس نے حامد میر پر حملے کافائدہ اٹھا یا اسکا پتہ چلانا ہوگا، فوج اورعدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ہمیں اپنے فوجیوں کو غیر متنازع رکھنا چاہیے، جب ڈکٹیٹر پر تنقید کی جائے تو اسکا مطلب فوج نہ لیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاستدان توسینڈ بیگ کی طرح ہیں،جتنے مرضی مکے ماریں۔ انکا کہناتھاکہ حامد میر پر حملے کا فائدہ کس کو ہوا ، پتہ چلانا ہوگا، میڈیا کمیشن کی تشکیل کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیج دی ہے ، ایجی ٹیشن کے ذریعے مطالبات منوانے کا دور گزر گیا،عمر ان خان کا مسئلہ نفسیاتی اور انکی ریلی نان ایشوز پر ہے، شیخ رشید جس جہاز میں بیٹھتے ہیں اسے ڈبودیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.