11 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:34
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاوٴن نمبر12 اور گلشن ضیا سے 2افراد کی تشددزدہ لاش ملی ہیں، لیاقت آبادمیں زینت اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ کراچی میں گزشتہ رات سے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔