تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:13

وزیراعظم موجودہ کشمکش کوپرامن طریقے سے حل کریں،الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم موجودہ کشمکش کوپرامن طریقے سے حل کرنے میں کرداراداکریں اور اپوزیشن بھی بردباری کامظاہرہ کرے۔ الطاف حسین نے یہ بات لندن سے جاری اپنے ہنگامی بیان میں کہی۔ متحدہ کے قائدکا کہناتھا کہ وزیراعظم بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اوراپوزیشن کی موجودہ کشمکش کوپرامن طریقہ سے حل کرنے میں اپنامثبت کردار اداکریں۔ ان کاکہناتھا کہ مطالبات کے حق میں جلسے جلوس اور مظاہرے کرناہر جماعت کاآئینی، قانونی اورجمہوری حق ہے لہٰذا جلسوں اورمظاہروں کوروکنے کیلئے غیرجمہوری اورغیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریزکیا جائے ۔انہوں نے احتجاجی جلسے جلوس اورمظاہرے کرنے والی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی پرامن رہ کرثابت کریں کہ وہ پرامن طریقے سے اپنااحتجاج رجسٹرڈکراناچاہتے ہیں اورکسی بھی قسم کے غیرقانونی طریقہ کار کو اختیار نہیں کرناچاہتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.