11 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:1
بنوں :معمولی تنازعے پر مسلح تصادم ، باپ بیٹے سمیت5 افراد ہلاک، 3 زخمی
جیو نیوز - بنوں…ضلع بنوں میں معمولی تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع بنوں کے علاقہ سورنگی میں پیش آیا۔علاقے میں گندم کی کٹائی جاری تھی اس دوران کھیتوں کی گزر گاہ کے تنازعے پر2گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک گروپ کے باپ اور دو بیٹوں سمیت دونوں گروپوں کے پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے.