11 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:34
کراچی:سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے کے بعد صبح آٹھ بجے کھول دئیے گئے
جیو نیوز - کراچی…کراچی بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8بجے کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ کراچی بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ہفتہ کی صبح سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جو اب دوبارہ سے صبح 8بجے کھل گئے۔