11 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:38
کراچی،فائرنگ میں 4 افراد ہلاک،بچی سمیت 3 افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 4 افراد ہلاک اور بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلشن ضیاء سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،اس کے علاوہ بلدیہ ٹاون نمبر 12 سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے،جبکہ کیماڑی کے علاقے مسان چوک پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا،جس کی شناخت شہباز خان کے نام سے ہوئی۔لیاقت آباد کے علاقے میں قائم زینت اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،ملیر کے علاقے میں فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی ہوا،جبکہ قصبہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم سمت سیآنے والی گولی کی ذد میں آکر 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی،لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔