تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:42

فیصل آباد: بچوں کو زہر دینے والی ماں کے خلاف قتل کامقدمہ درج

جیو نیوز - فیصل آباد …فیصل آباد میں شوہر کی دوسری شادی پر اپنے تین بچوں کو مبینہ طوررپرزہر دینے والی ماں کے خلاف پولیس نے دو بیٹیوں کی ہلاکت اور بچے کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گذشتہ روز 7 ج ب میں تقدس بی بی نے اپنے شوہرکی دوسری شادی پر دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر اپنے تین بچوں 7 سالہ بلاول، 5 سالہ صبا اور 3 سالہ کرن کو زہر دے دیا، دونوں بہنیں اسپتال پہنچ کر دم توڑگئیں جبکہ 7 سالہ بلاول زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے سنگدل ماں کو حراست میں لے لیا ہے، مقدس بی بی کے خلاف اسکے شوہر وسیم کی درخواست پر تھانہ نشاط آباد میں دو بیٹیوں کے قتل اور بیٹے کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.