11 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:31
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری
جیو نیوز - اسلام آباد …اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جلسے کی سیکورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے کاروباری مرکز بلیو ایریا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سے ہی بلیو ایریا کو سیل کردیا گیا تھا۔ پنڈال کی تیاری کے لیے کنٹینرز سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ پنڈال اور جلسہ گاہ کو قناتیں، خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے صرف ایک راستہ رکھا گیا ہے۔ جہاں واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔جلسے میں سیکورٹی کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کے سپرد ہے اور اس کی معاونت کے لیے پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے قافلوں کا موٹر وے چوک اور جی ٹی روڈ پر روات میں استقبال کیا جائے گا۔ جب کہ فیض آباد اور زیرو پوانٹ پر بھی استقبالیہ کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور مزید بارشوں اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی بھی ہے۔